1 اپریل 2026 - 20:38
ایران پر مسلط کردہ امریکی-صہیونی جنگ کی کچھ مختصر مگر اہم خبریں

عراقی قبائل کی درخواست / سلامتی کونسل میں اشتعال انگیز حرکتوں پر عراقچی کا انتباہ / صہیونی عیسائی مارکو روبیو کی گستاخی / کوئینسی تھنک ٹینک کی فکرمندیاں / خلیج فارس میں ایک صہیونی جہاز تباہ / ایران آئل ایکسپورٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی دو گنا ہو گئی / عراقی مجاہدین کی درجنوں کاروائیاں / صدر ڈاکٹر پزشکیان عراق کا شکریہ ادا کیا / امریکہ میں، 'ٹرمپ کی جنگ' کی مخالفت جاری ہے

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

انقلاب اسلامی کے رہبر عالی قدر سے عراقی قبائل کی درخواست

کثیر عراقی قبائل نے آیت‌اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے درخواست کی انقلاب اسلامی کے رہبر شہید کی تدفین سے پہلے ان کی تشییع جنازہ نجف اور کربلا میں بھی انجام پائے۔

سلامتی کونسل میں اشتعال انگیز حرکتوں پر عراقچی کا انتباہ

ایرانی وزیر خارجہ نے فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: "سلامتی کونسل ـ وغیرہ ـ میں، آبنائے ہرمز کی پوزیشن کے بارے میں، جارحوں اور ان کے حامیوں کا کوئی بھی اشتعال انگیز اقدام محض 'حالات کی مزید پیچیدگی' کا باعث بنے گا۔"

صہیونی عیسائی امریکی وزیر خارجہ 'مارکو روبیو' کی گستاخی

دہشت گرد امریکی حکومت کے وزیر خارجہ روبیو کی گستاخی: ایرانی عوام پاگل اور مذہبی متعصب ہیں۔

کوئینسی تھنک ٹینک کی فکرمندیاں

کوئینسی تھنک ٹینک: ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے ریڈارز اور سینسرز کو تباہ کرکے جنگ کا رخ بدل دیا ہے۔

خلیج فارس میں ایک صہیونی جہاز تباہ

سپاہ پاسداران: ایک کنٹینر بردار صہیونی جہاز جعلی پرچم کے ساتھ، بحریہ کے درست میزائل حملے کا نشانہ بنا۔

ایران آئل ایکسپورٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی دو گنا ہو گئی

کلیش رپورٹ: جنگ اور پابندیوں کے باوجود، ایران کی تیل کی آمدنی تقریبا دو گنا ہو گئی ہے، اور یہ ملک روزانہ 2/4 سے 2/8 ملین بیرل تیل، پہلے سے زیادہ قیمتوں پر برآمد کر رہا ہے۔ / چین ان برآمدات کا تقریبا 90 فیصد خریدتا ہے۔

عراقی مجاہدین کی درجنوں کاروائیاں

عراق کی اسلامی مقاومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں ميں امریکی اڈوں کے خلاف درجنوں کاروائیاں کی ہیں۔

صدر ڈاکٹر پزشکیان عراق کا شکریہ ادا کیا

صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے لکھا: "عراق کے مسلم عوام اس غیر منصفانہ جنگ میں بہادری کے ساتھ ایران کے ساتھ کھڑے ہوگئے / میں عراقی عہدیداروں اور مجاہدوں سے خلوص کے ساتھ ہاتھ ملاتا ہوں اور ان کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

امریکہ میں، 'ٹرمپ کی جنگ' کی مخالفت جاری ہے

• سینیٹر "ایلزیبتھ وارین (Elizabeth Warren)": کانگریس ـ مزید افراد کی ہلاکت اور امریکی معیشت کے کسادبازاری سے دوچار ہونے سے پہلے ـ مداخلت کرکے ایران کے ساتھ ٹرمپ کی جنگ ختم کرے۔

• 55 فیصد امریکی یہودی ایران کے ساتھ امریکی جنگ کے خلاف ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha